Loading
محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ سے گزرنے والی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفیہ کی شناخت 55 سالہ طاہرہ زوجہ حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ریلوے ٹریک عبور کررہی تھی کہ واقعہ رونما ہوا۔تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل