Saturday, September 13, 2025
 

وزیر خارجہ سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ؛ قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

 



وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحا پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوحا میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی۔ یہ اجلاس اتوار 14 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل