Saturday, September 13, 2025
 

غزہ؛ بھوکے پیاسے فلسطینیوں کو بدنام زمامہ گینگ کے ہاتھوں قتل کرانے کا منصوبہ بے نقاب

 



امریکی ادارے نے غزہ میں امدادی مراکز کی سکیورٹی کیلئے اسلام مخالف امریکی بائیکر گینگ کو تعینات کردیا۔ امریکا اور اسرائیل کے غزہ میں خوراک تقسیم کرنے والے ادارے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز پر اسلام مخالف بائیکر گینگ کو سیکیورٹی پر مامور کردیا گیا۔ اس بات کا انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ جس کے مطابق ان  امدادی مراکز میں امریکی کنٹریکٹرز نے اسلام مخالف بائیکر گینگ ’’انفیڈلز ایم سی‘‘ (Infidels MC) کے کارندوں کو تعینات کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم دشمن نظریات رکھنے والے اس خطرناک گینگ کے 10 سے زائد ارکان کو امریکی کمپنی یو جی سلوشنز (UG Solutions) نے بھرتی کیا ہے۔ جو غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے مراکز پر تعینات ہوں گے اور ان میں سے کم از کم 7 ارکان سینئر عہدوں پر فائز ہیں اور ان مراکز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس میں گروپ کا سربراہ جونی ’ٹیز‘ مَلفورڈ بھی شامل ہے، جو یو جی سلوشنز میں ’کنٹری ٹیم لیڈر‘ کے طور پر کام کر رہا ہے اور اس نے دیگر ارکان کو بھی بھرتی کیا۔ خیال رہے کہ مَلفورڈ کے سینے پر ’1095‘ کا ٹیٹو بنا ہوا ہے یہ وہ سال ہے جب پوپ اربن دوم نے پہلی صلیبی جنگ شروع کی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے مراکز میں خوراک لینے کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو متعدد بار براہ راست گولیاں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں نے بھی امریکا اور اسرائیل کے زیر پرستی چلنے والے اس ادارے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اسے فلسطینیوں کے قتل کے لیے بچھایا گیا جال قرار دیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل