Saturday, September 13, 2025
 

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع

 



وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان بھی بنوں پہنچ رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل