Sunday, September 14, 2025
 

پاک بھارت میچ کے بائیکاٹ کی باتیں کرنے والوں کو سنیل شیٹی کا مشورہ

 



بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے میچ پر اداکار سنیل شیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ سنیل شیٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی قوانین و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر کھیل اور کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی یہ ہمارا ذاتی فیصلہ ہے کہ ہم یہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، جانا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ فیصلہ سب کو خود لینا ہے لیکن آپ کرکٹرز کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ وہ کھلاڑی ہیں اور ان کا کام ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔ بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ یہ آپ پر ہے کہ آپ میں سے ہر کوئی کیا کرنا چاہتا ہے۔ یہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں، یہ ایک عالمی اسپورٹنگ باڈی کا معاملہ ہے اور آپ کسی کو الزام نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7:30 بجے دبئی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل