Wednesday, October 01, 2025
 

سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 



وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے بعد مری ہمارا دوسرا گھر ہے، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت اطراف کے علاقوں میں دل کے علاج کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں تھی، دل کی تکلیف ہو جائے تو مریض کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مری سے پنڈی پہنچتے پہنچتے مریض بھی دم توڑ دیتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ یہاں دل کا اسپتال ہونا چاہیے اور چند ماہ کے اندر اندر کارڈیک سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل