Wednesday, October 01, 2025
 

پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی

 



قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کردیے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل