Wednesday, October 01, 2025
 

لاہور، بجلی کا میٹر اترنے پر جھگڑا، ناخلف بیٹے کا دھکا لگنے سے باپ جاں بحق

 



اسلام پورہ میں معمولی تلخ کلامی اور بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کا میٹر اترنے پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا اور ناخلف بیٹے کا دھکا لگنے سے باپ گر کر زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاہور پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں ناخلف بیٹے نے بحث و تکرار کے دوران اپنے والد کو دھکا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ عبد المجید منہ کے بل زمین پر گرا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم ابوبکر کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل