Wednesday, October 01, 2025
 

حکومت سے ماضی میں جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، قمر زمان کائرہ

 



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ہم حکومت سے پاور شیئرنگ نہیں کر رہے بلکہ سپورٹ کر رہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارتیں لیے بغیر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا مطلب کوئی بلینک چیک دینا نہیں تھا کہ حکومت جو چاہے کرتی رہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے حکومت کو ہر مقام پر سپورٹ کیا، کوئی احسان نہیں کیا، ہم بھی پنجاب والے ہیں لیکن کوئی تجویز دیتے ہیں تو سیخ پا ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل