Wednesday, October 01, 2025
 

جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم میں ایک طالب علم زخمی

 



جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سندھی شاگردان نامی تنظیم کے ساتھ تصادم میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والا ایک طلب علم زخمی ہوگیا۔ اس دوران آرٹس لابی کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگادی گئی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر جمعیت کے زخمی کارکن کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر کلینک روانہ ہوئے۔  ذرائع کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل