Wednesday, October 01, 2025
 

پیرس میں پراسرار موت: جنوبی افریقی سفیر ہوٹل سے مردہ برآمد

 



پیرس: فرانس میں جنوبی افریقہ کے سفیر ایمانوئلن نکوسیناتھ متھتھوا پراسرار حالات میں ایک لگژری ہوٹل کے صحن میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق 58 سالہ سفیر کو پیر کی شام لاپتہ رپورٹ کیا گیا تھا، جب ان کی اہلیہ کو ان کا ایک تشویشناک پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے معافی مانگی اور اپنی جان لینے کے ارادے کا ذکر کیا۔ اگلی صبح ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ نے ان کی لاش دریافت کی۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ سفیر نے ہوٹل کی 22ویں منزل پر کمرہ بک کیا تھا جہاں کھڑکی کا حفاظتی لاک زبردستی کھولا گیا تھا۔ تاہم پولیس کو نہ کسی لڑائی جھگڑے کے آثار ملے اور نہ ہی کسی نشہ آور دوا یا منشیات کے شواہد ملے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ متھتھوا کو دسمبر 2023 میں فرانس میں سفیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس سے قبل وزیرِ پولیس اور وزیرِ کھیل و ثقافت رہ چکے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل