Wednesday, October 01, 2025
 

اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

 



اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 271.7 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک میں موجود 1452 سیبوں کے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب صحرائی علاقے سے 225 کلوگرام افیون برآمد کی گئی جبکہ جیونی، گوادر میں جھاڑیوں سے 11.7 کلوگرام ویڈ برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل