Wednesday, October 01, 2025
 

بطور صدر اے سی سی کچھ غلط نہیں کیا، محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

 



ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بطور صدر ایشین کرکٹ کونسل میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کوئی معافی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے تیار ہوں، بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی وصول کرلیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اے سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نائب سربراہ راجیو شکلا نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تو محسن نقوی نے یاددہانی کرائی کہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ شامل نہیں ہے۔ راجیو شکلا کو بتایا گیا کہ ایشیا کپ کے فائنل کے بعد صدر محسن نقوی اسٹیڈیم میں موجود تھے مگر بھارتی کرکٹ ٹیم نے خود ہی ٹرافی لینے سے انکار کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ کے بعد سیاسی بیانات دینے کی مذمت بھی کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل