Wednesday, October 01, 2025
 

سلمان خان کے والد کا اعتراف، شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا

 



بالی ووڈ کے سینئر فلم رائٹر اور فلم ساز سلیم خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ ارباز خان کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنی اہلیہ سلمیٰ خان سے شادی کے موقع پر سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا۔ سلیم خان کے مطابق ان کا تعلق سلمیٰ خان سے ابتدا میں خفیہ طور پر قائم ہوا، مگر جلد ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس رشتے کو گھر والوں کے سامنے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سلمیٰ خان کا اصل نام سوشیلا تھا اور جب پہلی بار ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات ہوئی تو وہ شدید دباؤ میں تھے، ایسا لگا جیسے پورے مہاراشٹر کے لوگ انہیں دیکھنے جمع ہوگئے ہوں۔ سلیم خان نے کہا کہ سلمیٰ کے والد نے ان کے مذہب پر اعتراض کیا کیونکہ وہ ہندو اور میں مسلمان تھا، لیکن انہوں سلیم خان نے صاف جواب دیا کہ ہمارے درمیان کئی مسائل ہوسکتے ہیں مگر مذہب کبھی رکاوٹ نہیں بنے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سلمیٰ کی دادی اس رشتے کی سب سے بڑی حامی تھیں۔ یاد رہے کہ سلیم خان اور سلمیٰ کی شادی 1964 میں ہوئی جس کے بعد سوشیلا نے اسلام قبول کرلیا اور ان کا نام تبدیل کر کے سلمیٰ خان ہوگیا۔ شادی کے بعد ان کے چار بچے سلمان، ارباز، سہیل اور علویرا پیدا ہوئے۔ بعد ازاں 1981 میں سلیم خان نے اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی کی جوکہ غیر مسلم ہیں، تاہم آج بھی پورا خاندان ایک ساتھ رہتا ہے اور ان کے درمیان کوئی مسائل نہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل