Wednesday, October 01, 2025
 

بھارت کا ایشیا کپ کے بعد ویمنز ورلڈکپ کو بھی داغدار کرنے کا فیصلہ

 



بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست سے داغدار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔ بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی کھیل کی روح کے منافی سیاسی سلسلہ چلے گا۔ بھارتی صحافی کے مطابق پاک بھارت ویمنز ورلڈکپ میچ میں بھارتی کپتان ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملائیں گی نہ ہی میچ کے بعد بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے میدان میں آئے گی۔ The India-Pakistan game in Colombo will not be another cricket match. It will be a continuation of the Asia Cup, and the only thing that changes is the gender. From men to women – that’s the only change. There will be no handshakes, lots of off-field drama and heightened stakes. https://t.co/FbS09amYKt — Boria Majumdar (@BoriaMajumdar) October 1, 2025 یاد رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل