Loading
پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مقدمات درج کرکے ذمہ داروں کی گرفتاریاں کی جائیں گی، گرفتار افراد سے حساس ڈیٹا حاصل کرنے کی تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا بیچنے کا دعوی کرنیوالے کئی پلیٹ فارمز کے دعوے جھوٹ بھی نکلے، جرائم پیشہ عناصر متعدد پلیٹ فارمز پر پیسے لینے کے باوجود جعلی ڈیٹا دینے میں بھی مصروف رہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل