Wednesday, October 01, 2025
 

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ پر عمران خان کے وکیل کی جرح

 



بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ تفتیشی افسر ملک شاہد پر عمران خان کے وکیل نے جرح کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔  سماعت کے دوران بانی کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بھابھی، بیٹی، داماد کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی بھی عدالت موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے 19ویں گواہ تفتیشی آفیسر ملک شاہد پر عمران خان کے وکیل صفائی قوسین فیصل نے جرح مکمل کی،  استغاثہ کے 20 ویں گواہ تفتیشی آفیسر نیب محسن ہارون پر جرح جاری ہے، کل مکمل کی جائے گی۔ مقدمے میں 20 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے 19پر جرح مکمل کی جا چکی، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،  سماعت صبح ساڑھے 9 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل