Loading
امن منصوبے پر عملدرآمد کے باوجود اسرائیلی فوج نے فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے الرام میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں ایسوسی ایشن کے کئی ملازمین زخمی ہو گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پی ایف اے ہیڈکوارٹر پر گیس اور صوتی بم برسائے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی کھیل اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی منظم حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق ہیڈکوارٹر سے متصل فیصل الحسینی اسٹیڈیم پر اس سے پہلے متعدد بار اسرائیلی کی جانب سے حملے کیے جاچکے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے فیفا سمیت تمام عالمی کھیلوں کے اداروں اور بورڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف آواز اٹھائیں اور شدید احتجاج کریں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک سیکڑوں فلسطینی ایتھلیٹس اور فٹبالرز کو شہید ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر فلسطینی شہدا کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل