Sunday, October 05, 2025
 

کراچی میں بے روزگاری سے تنگ اور گھریلو تنازع پر 2 نوجوانوں کی خودکشی

 



شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بے روزگاری سے تنگ جبکہ قائد آباد میں گھریلو تنازع پر دو نوجوانوں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر سیکٹر ڈی ون محمد پارک کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس نے موقع معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ مکرم ولد فہیم کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے ہیڈ محرر حسیب نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے ۔ متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ مکرم بیروزگار تھا کہیں کام نہیں مل رہا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ دوسرا واقعہ قائد آباد میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک نوجوان نے پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔ ایس ایچ او قائد آباد عنایت مروت نے بتایا کہ لانڈھی داؤد چالی بخت جنرل اسٹور کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے  پھندا لگا کر خود کشی کی۔ نوجوان کی لاش کو ریسیکو ادارے کی ایمبولینس سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے  بتایا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد خان  ولد خالد حسین  سے ہوئی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق نوجوان نے گھریلو تنازعہ کے سبب خودکشی کی ہے۔ دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل