Loading
شہر میں ہیوی گاڑیوں سے شہریوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، تازہ حادثے میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کی شب لیاقت آباد 4 نمبر اے وی ایل سی شریف آباد کے قریب ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او شریف آباد رضوان حسین نے بتایا کہ حادثہ آئل ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے آئل ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے تاہم پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد آئل ٹینکر کو جلنے سے بچا کر متوفی کی موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل