Loading
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی جمعہ کے روز دوپہر میں ہوگی جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں رمضان کے مہینے میں شادی کرنے والے ہیں۔ جس پر ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘۔
واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
اگرچہ دونوں شخصیات نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم عاصم اظہر کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنا اور ان کے گھریلو تقریبات میں شامل ہونے سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ اور عاصم کے ڈانس کی ویڈیو نے افواہوں کو ہوا دے دی۔
View this post on Instagram
حال ہی میں عاصم اظہر کے گھر قوالی نائٹ میں ہانیہ عامر نے شرکت کی جس کے بعد شادی سے متعلق چہ مگوئیاں مزید تیز ہو گئیں،تاہم اداکارہ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مزاحیہ انداز میں مداحوں کو جواب دینا مناسب سمجھا اور مداح کے پوچھے گئے سوال کا بھی اسی انداز میں جواب دیا۔
اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ عامر مذاق کر رہی ہیں یا واقعی انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل