Friday, February 13, 2026
 

فلم شعلے کے سیٹ سے اس کے کرداروں کی تہلکہ خیز اے آئی ویڈیو نے یادیں تازہ کردیں

 



بالی وڈ کی شہرۂ آفاق فلم شعلے دہائیاں گزر جانے کے باوجود اب تک مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کے ڈائیلاگ تاحال زبان زد عام ہیں جسے اب اے آئی نے ایک نیا رنگ دیدیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ایک تخلیقی ویڈیو نے ماضی کی انمٹ یادوں ایک بار پھر تازہ دم کردیا۔ جسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ اس وائرل اے آئی ویڈیو میں فلم کے یادگار کردار اپنے اصل اداکاروں سے ملتے اور سیلفیاں لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس جذباتی کلپ نے مداحوں کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا ہے۔ ویرو، بسنتی اور جے کی نئی ملاقات ویڈیو میں شعلے کے مقبول کردار ویرو اپنے اصل اداکار دھرمیندر سے ملتے اور مسکراتے ہوئے سیلفی نظر آتے ہیں اور پھر اپنی بسنتی یعنی اداکارہ ہیمامالنی سے ملتے ہیں۔ یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کا حال ہی میں انتقال ہوا۔ اس ویڈیو نے ان کے غم زدہ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ Good to see this kind of use of AI ???????? pic.twitter.com/9Wp8znlS7e — AP (@ap_pune) February 12, 2026 اسی طرح جے کا کردار اپنے حقیقی روپ یعنی آج کے امیتابھ بچن سے ملتا اور سیلفی لیتا نظر آتا ہے۔ جوانی اور بڑھاپے کا یہ حسین امتزاج بھی وقت کے بدلتے دھاروں کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی طرح جیہ بچن جنھوں نے فلم میں رادھا کا کردار نبھایا تھا، بھی اپنے کم عمر عکس کے ساتھ دلکش مسکراہٹ میں دکھائی دیتی ہیں۔ ایک شاہکار کو یادگار خراجِ تحسین 1975 کی اس کلاسک فلم کے اداکاروں اور تخلیق کاروں کو نوجوانی اور ڈھلتی عمر کے روپ میں ایک ساتھ دکھا کر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں فلم کے مشہور مناظر کو موجودہ دور کی جھلک کے ساتھ اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں نم اور دل خوش ہو گئے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو صرف ٹیکنالوجی کا کمال نہیں بلکہ جذبات کی عکاسی کرتی وہ حقیقت ہے جس میں یادیں، فن اور وقت ایک ہی فریم میں سمٹ آئے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل