Loading
لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق باغبان پورہ میں جائیداد کے تنازع پر تکرار کے بعد عید کے تیسرے روز چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی عمران اشرف کو قتل کیا۔
واقعے کے بعد ملزم وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ وہ داروغہ والا میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول عمران اشرف رحمان بازار میں ہئیر ڈریسر کی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران چھوٹا بھائی ملزم عرفان نے دکان میں گھس کر بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔
ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل