Loading
برطانیہ میں سابقہ محبوبہ کو قتل کر کے اس کی مرتے وقت فلم بنانے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
جنوبی لندن کے علاقے گرینچ میں یوری موزیکا نامی 34 سالہ شخص نے اپنی 29 سالہ سابقہ گرل فرینڈ ہالینا ہوئیسان کو چاقو کے پے در پے چھ وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سفاک قاتل نے قتل سے پہلے ملزم نے انٹرنیٹ پر قتل کرنے کے طریقوں پر باقاعدہ ریسرچ کی تھی۔
مقتولہ کے فلیٹ پر اس خونی کھیل کو انجام دینے کے بعد قاتل نے تڑپتی ہوئی ہالینا کی دل دہلا دینے والی تصویریں کھینچیں آخری لمحات کی ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ اس وحشیانہ حرکت کے بعد ملزم نے خود کو بھی پیٹ میں چاقو مار کر زخمی کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق قتل کے وقت ملزم پر ہالینا کو ہراساں اور کنٹرول کرنے کے جرم میں پہلے ہی ایک قانونی پابندی(نان-مالیسٹیشن آرڈر) عائد تھی، جس کے تحت اسے ہالینا سے کسی بھی قسم کے رابطے کی اجازت نہیں تھی۔
عدالت نے اس بھیانک جرم پر فیصلہ سناتے ہوئے یوری موزیکا کو قتل اور خطرناک ہتھیار رکھنے کا مجرم قرار دیا اور اسے کم از کم 30 سال کی سخت ترین قید کے ساتھ عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل