Loading
پنجاب کے رکن اسمبلی کرنل (ر) ایوب خان گادھی حملہ کیس کے تین ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے اور دو کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان ملزمان نے چند روز قبل ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرے پر موجود 4 شہری بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔
سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے آج خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ رجانہ کی حدود میں چھاپہ مارا، ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقابلے میں 3 مرکزی ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس مقابلے میں ہلاک اور گرفتار ملزمان سے موقع پر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل