Monday, June 08, 2026
 

وزیراعظم کی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

 



وزیراعظم شہباز شریف نے  مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فریقین  سے  تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ کمزور جنگ بندی کتنے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان اپنے برادر اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر تنازع کے پُرامن اور سفارتی حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ The recent surge in violence in the Middle East is a stark reminder of the dangers associated with a tenuous ceasefire and the unbearable consequences it may lead to. As we work earnestly and painstakingly, together with our brothers and partners, to find a peaceful diplomatic… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 8, 2026 شہباز شریف نے لکھا کہ حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب ہے، تمام فریق امن کو ایک اور موقع دیں، تشدد اور تباہی کے بجائے امن اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ امن اور سفارتکاری کا راستہ  ہی کامیابی کی روشن امید رکھتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل