Friday, June 19, 2026
 

امریکا: آخری لمحے میں کیے فیصلے نے لاکھوں ڈالر جتوا دیے

 



امریکا میں ایک شخص کو آخری لمحے میں لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کے فیصلے نے لاکھوں ڈالر انعام جتوا دیا۔ ریاست مشیگن کی وین کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ شخص نے مشیگن لاٹری کو بتایا کہ اس کی قسمت اس وقت چمکی جب وہ ایک اسٹور میں خریداری کے لیے گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ اسٹور سے نکلنے ہی والا تھا کیونکہ بند ہونے کا وقت قریب تھا۔ جاتے جاتے وہ نے لاٹری مشین کے پاس رکا تاکہ چند ٹکٹ خرید سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ایک ملازم مشین بند کرنے آیا، تو میں نے جلدی جلدی چند ٹکٹ خریدے، ان کے بارکوڈ کھُرچ کر اسکین کیے اور نتیجہ چیک کرنے کے لیے مشین میں ڈال دیے۔ لیکن جب اسکرین پر نتیجہ ظاہر ہوا تو وہ حیرت سے دنگ رہ گیا۔ جلد بازی میں خریدے گئے ٹکٹ نے اس کو پانچ لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل