Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا وزیراعلیٰ پنجاب نے خیر مقدم کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے مشکل صورتحال میں بھرپور ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اورپٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کوسراہا۔
انہوں نے کہا ہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے علاقائی صورتحال میں بہتری آنے پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا وعدہ پورا کیا، علاقائی صورتحال کی وجہ سے قوم کو توانائی بحران سے محفوظ رکھنا وزیراعظم محمد شہبازشریف کاتاریخی کارنامہ ہے-
مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے مشکل وقت میں تاریخ ساز کاوشوں سے دنیا کو توانائی اور معاشی بحران سے بچایا-
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے اور اشیائے خورد ونوش کے نرخ بھی نیچے آنے چاہیے-
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل