Friday, June 19, 2026
 

پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں پاکستان نے مدد کی؛ ٹرمپ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے میں پاکستان نے ہماری مدد کی۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایرانیوں کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان لوگوں سے واقف تھےاس لیے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سابقہ معاہدے کا نذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک نئے ایرانی رہنما سے بات نہیں کی ہے مگر وہ کافی ہمت رکھتے ہیں۔ اس سے قبل عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر خطاب میں کہا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کرنا بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ ے اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ امریکی فوج نے محض ایک ہفتے کے اندر ایران کی پوری بحریہ، فضائیہ اور ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا۔ ہم نے ان کا سب کچھ مٹا کر رکھ دیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ابھی مزید کم ہوں گی، تیل کی کمپنیاں مجھ سے اب تو خوش ہوجائیں۔ واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر، ایرانی ہم منصب سمیت ثالث پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اپنے ملک میں بیٹھ کر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد آبنائے ہرمز کھل گئی اور تیل قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل