Friday, June 19, 2026
 

پیٹرول قیمتیں ابھی مزید کم ہوں گی، تیل کمپنیاں اب تو خوش ہیں؛ ٹرمپ کا سوال

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کے کھلنے کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر خطاب میں کہا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کرنا بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ ے اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ امریکی فوج نے محض ایک ہفتے کے اندر ایران کی پوری بحریہ، فضائیہ اور ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا۔ ہم نے ان کا سب کچھ مٹا کر رکھ دیا۔ انھوں نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوتے ہوئے اپنی انتہائی نچلی سطح پر آجائیں گی۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امید ہے کہ تیل کی کمپنیاں اس صورتحال سے خوش ہوں گی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی فوج کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین اور طاقتور ترین فوج قرار دیا اور کہا کہ ایران میں ہونے والی کارروائی اس کا واضح ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر، ایرانی ہم منصب سمیت ثالث پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اپنے ملک میں بیٹھ کر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد آبنائے ہرمز کھل گئی اور تیل قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل