Loading
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈی کے اہم میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے کر نہ صرف اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا بلکہ ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
سیٹل میں کھیلے گئے مقابلے میں امریکی ٹیم نے آغاز ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور گیند پر 63 فیصد قبضہ برقرار رکھا۔ امریکی کھلاڑیوں نے مسلسل آسٹریلوی گول پر حملے کیے جس کے نتیجے میں انہیں 11ویں منٹ میں برتری حاصل ہوگئی۔
آسٹریلیا کے دفاعی کھلاڑی کیمرون برجس بدقسمتی سے گیند اپنے ہی جال میں پہنچا بیٹھے، جس سے امریکا کو 0-1 کی برتری مل گئی۔
???????? USA have qualified for the Round of 32!#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 19, 2026
پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ایلکس فری مین نے شاندار گول کرکے امریکی ٹیم کی برتری دگنی کردی اور اسکور 0-2 ہوگیا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور کئی مواقع بھی بنائے، تاہم کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یوں امریکا نے میچ 0-2 سے اپنے نام کرلیا۔
اس فتح کے ساتھ امریکی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل دو میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
گروپ ڈی میں امریکا مجموعی طور پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگیا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرچکا ہے، جبکہ آسٹریلیا کو اپنے اگلے میچ میں کامیابی کے لیے سخت جدوجہد کرنا ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل