Tuesday, July 28, 2026
 

کراچی، دو مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ دو الگ الگ مقابلوں کے دوران تین مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پہلا واقعہ لیاقت آباد کے علاقے چونا ڈپو کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق مقابلے کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے، جن کی شناخت 30 سالہ رضا ولد رئیس اور 26 سالہ راحیل ولد اجمیر کے نام سے ہوئی۔ دونوں زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا پولیس مقابلہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے 10 نمبر، الفتح قبرستان کے قریب ہوا، جہاں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد حق نواز کے نام سے ہوئی، جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل