Loading
وزیراعظم نے کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس المناک سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کولمبیا کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کولمبیا کے صدر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریئلا، وہاں کے عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے زلزلے کی تباہ کاری کے باعث اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک خواہشات اس مشکل وقت میں زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی اس صورتحال میں پاکستانی عوام اور حکومت کولمبیا کے متاثرین کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Deeply saddened by the tragic loss of lives and widespread devastation caused by the powerful earthquake in Colombia. On behalf of the people and Government of Pakistan, I extend my heartfelt condolences to President Abelardo De La Espriella, the people of Colombia, and all the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 11, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل