Tuesday, August 11, 2026
 

جماعت اسلامی کی جانب سے شبر زیدی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری

 



جماعت اسلامی پاکستان نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی جانب سے جماعت اسلامی پر مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لے کر عوامی احتجاج اور مسائل کو دبانے کے الزامات کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شبر زیدی کے ان الزامات سے جماعت اسلامی کی دہائیوں پر محیط سیاسی و سماجی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ شبر زیدی نے اپنے دعوے کے حق میں ابتک کوئی بینک ریکارڈ یا ثبوت فراہم نہیں کیا۔ جماعت اسلامی نے شبر زیدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر تمام الزامات کے شواہد پیش کریں یا بلا مشروط معافی مانگ کر متعلقہ تمام مواد سوشل میڈیا سے ہٹائیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں شبر زیدی کیخلاف قانونی کارروائی اور ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل