Wednesday, August 26, 2026
 

جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم

 



سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے یشسوی جیسوال ویبھاؤ سوریا ونشی کو معمولی سزا دیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سنجے منجریکر نے یشسوی جیسوال اور سری لنکن فاسٹ بولر آسیتھا فرنینڈو کے درمیان گال ٹیسٹ میں ہونے والے تلخ واقعے پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ جیسوال آؤٹ ہونے کے بعد فرنینڈو کے قریب گئے اور دونوں کے سر آپس میں ٹکرائے جس پر کھلاڑیوں نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔ منجریکر کے مطابق اس واقعے پر مزید سخت کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی کے سابق واقعے پر برہمی کا اظہار کیا جس میں اسے صرف 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ Dear @icc & @bcci… Vaibhav for Ind A recently & now Jaiswal… if you keep letting them get away with such behaviour, you train them to repeat such behaviour. It’s not good for the sport & crucially their own future too. ???? — Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) August 26, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل