Loading
خاتون کے ساتھ سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کر ڈالی، جس کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے ایک اسپتال میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کی۔ واقعے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیا، جس کے بعد وارث خان پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی، ہراسگی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل