Monday, December 23, 2024
 

ریلوے الیکٹرک سگنل بکس کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

 



ریلویز پولیس نے ریلوے الیکٹرک سگنل بکس کی چوری ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ملزمان قیمتی ریلوے مٹیریل رکشے میں رکھ کر لے جا رہے تھے کہ چوکی انچارج شاہدرہ محمد عرفان نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان دانش اور مقصود نے ریلوے یارڈ شاہدرہ سے قیمتی سگنل بکس چوری کرنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان سے چوری کے سامان سے حاصل كرده رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ دوران تفتیش ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ثابت ہوئے جو اس سے قبل دیگر واردات میں ملوث نکلے، ملزمان سے چوری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل