Wednesday, July 16, 2025
 

حسن علی کی ایشیا اور ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کیسے ممکن؟

 



قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ سب میری کارکردگی پر منحصر ہے، اگر اچھا پرفارم کیا تو ٹیم مینجمنٹ ضرور موقع دے گی، میرے لیے پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ 110 فیصد کارکردگی کی کوشش کرتا ہوں، جس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ملک اور مداحوں کے لیے کچھ کر سکوں۔ حسن علی نے کہا کہ 18 اگست 2016 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد میں نے اب تک 9 سالہ کیریئر میں کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن ہمیشہ کرکٹ سے محبت اور جذبے کو کمزور نہیں پڑنے دیا، میں نے ہمیشہ سیکھا کہ ہر صبح نئی امید لے کر آتی ہے، اگر ہاتھ پاؤں سلامت ہیں تو محنت جاری رکھنی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل