Loading
بھارت میں مودی سرکار کا پہلگام فالس فلیگ بے نقاب ہو چکا، جس پر منوج سنہا کے بیان نے بھی مودی سرکار کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کردیا۔ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تسلیم کیا کہ پہلگام حملہ سکیورٹی کی ناکامی تھی ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تسلیم کیا کہ فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔ دی وائر کے مطابق اس اعتراف کے بعد کانگریس اور نیشنل کانفرنس پارٹی کی جانب سے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی ذمے داری مودی سرکار کی ہے، سکیورٹی ناکامی پر اس سے جواب طلبی کی جائے۔ ترجمان کے مطابق جمہوریت کا مطلب ہے مودی سرکار پہلگام واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ کرمستعفی ہو جائے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ منوج سنہا کی غلطیوں نے کشمیری عوام کی جان، روزگار اور عزت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ کانگریس رہنما کے مطابق 26 ہلاکتوں کے بعد ذمے داروں کیخلاف قانونی کارروائی بھی لازم ہو چکی ہے۔ دی وائر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کےشواہد عالمی سطح پر دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کا اعتراف مودی سرکار کے دعویٰ کی نفی کرتا ہے کہ دہشتگرد سیاحوں کو نشانہ نہیں بناتے۔ شواہد عالمی سطح پر نہ دکھانے سے مودی سرکار کے پاکستان پر الزام شکوک و شہبات پیدا کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت کے سابق فوجیوں، سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں نے بھی پہلگام واقعے کو جھوٹا قرار دے دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل