Wednesday, July 16, 2025
 

راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج 

 



راولپنڈی میں ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف مقدمہ سرکاری ملازم کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا، ملزم جوڑے کے خلاف درج مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 21بھی شامل کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار کرلیا، زیر حراست جوڑا شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے بلاتا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کے ذریعے بھاری رقم وصول کرتا تھا، گرفتار ملزمان میں عروج اور راحیل شامل ہیں مقدمے کے متن  کے مطابق خاتون ملزمہ نے مدعی مقدمہ کو رینج روڈ پر گھربلایا،اسلحہ کے زور پر برہنہ کرکے ویڈیو بنائی،2لاکھ وصول کرکے چھوڑا، ملزمان نے ویڈیو کے بہانے بلیک میل کرکے 5لاکھ 10ہزار روپے مزید بھی وصول کئے، ملزمان نے مزید رقم نہ ملنے پر برہنہ ویڈیوز مدعی کے دوستوں کو بجھوا دیں۔   مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمان مدعی کے دوستوں سے بھی ہنی ٹریپ کرکے مجموعی طور پر 4لاکھ 10ہزار وصول کر چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل