Wednesday, July 16, 2025
 

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے ہاں ننھی پری کی پیدائش 

 



بالی ووڈ کی مشہور اداکار جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کیارا اور سدھارتھ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا شیئر کی۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ ایک ننھی پری کے والدین بن گئے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ "ہمارے دل خوشی سے بھر گئے ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ ہمیں ایک بیٹی کی نعمت ملی ہے،"         View this post on Instagram                       A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra) کیارا اور سدھارتھ کی پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔  یاد رہے کہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا فروری 2023 میں جیسلمیر، راجستھان کے سوریہ گڑھ پیلس میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ انہوں نے رواں سال فروری میں کیارا کی حمل کی خبر کا اعلان کیا تھا۔ کیارا جلد ہی فلم "ٹاکسک" اور "وار 2" میں نظر آئیں گی، جبکہ سدھارتھ "پرم سندری" اور "وَان: فورس آف دی فاریسٹ" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل