Wednesday, July 16, 2025
 

یوزویندر چہل اور مہوش لندن کی ہواؤں میں محبت کی خوشبو بکھیرنے پہنچ گئے

 



بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے ڈیٹنگ کی افواہوں کی پرواہ کیے بغیر لندن کی گلیوں میں کھل کر سانس لینا شروع کردیا ہے۔ اگرچہ دونوں نے اب تک اپنے تعلق کی نہ تصدیق کی ہے نہ تردید، مگر سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک جیسے بیک گراؤنڈ والی لندن کی تصاویر نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں میں چمک بھر دی ہے۔ کہنے کو تو چہل اور مہوش نے اپنی اپنی انسٹاگرام کہانیوں اور پوسٹس میں انفرادی تصاویر شیئر کیں، لیکن مداحوں کی عقابی نگاہوں نے فوراً یہ بات پکڑ لی کہ ان تصاویر کے مناظر اور ٹائمنگ میں خاص مماثلت ہے۔ ایک صارف نے لکھا: ’’دونوں کا ایک ہی جگہ ایک ہی وقت پر ہونا کیا محض اتفاق ہے؟‘‘ جبکہ ایک صارف نے مذاق میں لکھا ’’“اوہو، یہ تصویر تو یوزی بھائی نے ہی کھینچی ہے۔‘‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’اگر ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں تو چھپانے کی کیا ضرورت؟ سب کو معلوم ہے کہ آپ ساتھ ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ مہوش اور چہل کی دوستی کی خبریں پہلی بار گزشتہ برس سامنے آئیں، جب چیمپئنز ٹرافی کے دوران دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے بعد آئی پی ایل 2025 میں مہوش کو اکثر پنجاب کنگز کے میچز میں چہل کے لیے اسٹینڈز میں خوشیاں مناتے دیکھا گیا، جس نے افواہوں کو مزید تقویت دی۔ مگر میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہوش نے افیئر کی خبروں پر ’’سنگل اور خوش‘‘ کہہ کر سب کو مزید تجسس میں ڈال دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چہل کی دھنوشری کے ساتھ طلاق مارچ 2025 میں ہوئی جس کے بعد ان کے اور مہوش کے رشتے کی چہ مگوئیاں مزید تیز ہوگئیں۔ اب جبکہ دونوں لندن کی خوبصورت گلیوں میں چھٹیاں منا رہے ہیں، مداح ان کی کہانی کے اگلے باب کے منتظر ہیں۔ حال ہی میں یوزویندر چہل کپل شرما شو میں بھی نظر آئے جہاں ان کے دوستوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام سب دکھا دیتا ہے، اور اس جملے نے بھی شائقین کی توجہ ایک بار پھر مہوش اور چہل کی کہانی کی طرف موڑ دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل