Wednesday, July 16, 2025
 

چین خطے کی سیکیورٹی صورت حال میں استحکام کا ضامن ہے، جنرل ساحر شمشاد

 



چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ چین خطے کی سیکیورٹی صورت حال میں استحکام کا ضامن ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور چینی صدر کے شی جن پنگ کی قیادت کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی یادگاری تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی، تقریب میں شرکت پاک چین دوستی کے لیے وسیع حمایت کی عکاس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کے عوام، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام افسران و جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین کی حیران کن ترقی اور تیز رفتار جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔ چیفس آف اسٹاف نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال میں چین کو استحکام کا ضامن قرار دیا۔ اپنے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ، آزمودہ اور فولادی دوستی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس منفرد رشتے کو ہر شعبے میں مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، سی پیک کی پیشرفت، دفاعی تعاون کے فروغ اور علاقائی ہم آہنگی و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل