Loading
پولیس نے لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر کارروائی کے دوران گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ زبیر بلوچ کے پاس سے 85 گرام کرسٹل منشیات برآمد ہوئی، زبیر بلوچ منشیات فروشی میں ملوث ہے، زبیر بلوچ کچھ دن قبل ہی جیل سے رہا ہوا، اور منیشات فروخت کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق زبیر بلوچ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا بھائی ہے، زبیر بلوچ کیخلاف تھانہ چاکیواڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل