Loading
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کو نکالنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ربیع الاول کی مناسبت سے گورنرہاؤس پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کی میزبانی بلاشبہ میرے لئے باعث فخر و قابل اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت نبوی ﷺ صرف عالم اسلام نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نمونہ حیات ہے، حضور ﷺ کی تعلیمات دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کو دہشتگردی و شدت پسندی سے نکالنا ہے، علمائے کرام اور تعلیم یافتہ طبقہ پر امن و امان کے قیام اور معاشرے کی اصلاح میں بہت بڑا کردار و ذمہ داری عائدہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور امن واستحکام کیلئے کام کرنا ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام کا گورنر ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نبی کریم کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی روشنی میں خیبرپختونخوا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر صاحبزادہ پیر امین قادری نے ملک میں امن و استحکام، ترقی خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل