Friday, September 05, 2025
 

پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کے اسٹاف نے میز اور کرسی کو کیوں صاف کیا؟ ویڈیو وائرل

 



بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں کم جونگ ان کے اسٹاف کو ان کی چھوئی گئی ہر چیز کو احتیاط سے صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات 3 ستمبر کو دوسری جنگِ عظیم میں چین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی۔  ملاقات ختم ہوتے ہی کم کے ساتھ آئے اہلکاروں نے کرسی کی پشت اور بازوؤں کو کپڑے سے صاف کیا، کافی ٹیبل کو رگڑ کر صاف کیا اور وہ گلاس بھی فوراً ہٹا دیا جس سے کم جونگ نے پانی پیا تھا۔ ???? All traces of Kim Jong Un were wiped away after his talks with Putin They took the glass the dictator drank from and thoroughly wiped down the chair he had been sitting in. pic.twitter.com/eTf7f4FAZu — NEXTA (@nexta_tv) September 3, 2025 روسی رپورٹر ایلیگزینڈر یوناشیف نے ٹیلیگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر حیرانی اور تجسس کا اظہار کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل