Loading
ہیلسنکی: فن لینڈ کے بڑے میڈیا اداروں، صحافیوں، ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی تنظیموں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر کردار ادا کریں۔ مشترکہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست 2025 میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 صحافی جاں بحق ہوئے جن کا تعلق رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ جیسے عالمی اداروں سے تھا۔ درخواست گزاروں نے صدر فن لینڈ کو بتایا کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق گزشتہ دو سال میں 200 سے زائد صحافی شہید ہوئے ہیں، جو محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر منظم حملے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق صحافیوں کا تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل