Friday, September 05, 2025
 

حنیف محمد ٹرافی: دوسرے روز بھی بیٹرز چھائے رہے

 



حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے دوسرے دن بھی  بیٹرز چھائے رہے۔ مزید پانچ سینچریاں اور آٹھ نصف سینچریاں بن گئیں۔ گروپ اے میں عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یارخان میں کراچی  وائٹس نے کوئٹہ کی  پہلی اننگ 216 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر 457 رنز بنالیے۔پہلے راونڈ کی دوسری اننگ میں 190 رنز بنانے والے سعد بیگ نے  17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے  146 رنز بنائے،جہاں زیب سلطان کے 118 رنز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، دونوں نے 212 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی۔ محمد طحہ نے 52 رنز بنائے،محمد عثمان ریحان 70 اور کپتان سیف اللہ بنگش 44 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں، بختیار شہاب  نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ گروپ بی میں   یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، کراچی پر پہلی اننگ میں 220 رنز بنانے والی کراچی بلوز نے اپنی دوسری باری میں 8 وکٹوں پر 198 رنز بنالیے، محمد غازی غوری نے 73 رنزکی اننگ کھیلی، دانش عزیز نے 56 رنز بنائے، عبداللہ فضل 12، کپتان سعود شکیل 10، رمیزعزیز 7، عمیربن یوسف 5 رنز کے مہمان رہے،عثمان خان اور شعیب خان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے،  شاہد عزیز نے 3 اور محمد وسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔  قبل ازیں فاٹا کی ٹیم پہلی اننگ میں 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔محمد وسیم خان نے 41 رنز بنائے، دانش عزیز نے  اچھی بیٹنگ کے بعد عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  40 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد طارق خان نے 61 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، رمیز عزیز اور عارف یعقوب نے 1،1 وکٹ لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم پر ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم  پہلی اننگ میں 361 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، 131 رنز کے ساتھ بیٹنگ کے لیے آنے والے ناصر خان مزید 17 رنز بناکر 148 رنز کی ذاتی اسکور پر آوٹ ہوئے،عرفات منہاس نے4، حسن حفیظ، اور طارق حسن نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ملتان نے محض ایک وکٹ گنوا کر 330 رنز جوڑ لیے، امام الحق 20 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز کے ساتھ  ناٹ آوٹ ہیں، دوسرے اینڈ پر موجود عمران رفیق نے 70 رنز جوڑ لیے، زین عباس نے81 رنز بنائے۔ گروپ اے میں ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور پر آزاد جموں و کشمیر کے 298 رنز کے جواب میں فیصل آباد نے 8 وکٹوں پر 285 رنز بنائے، محمد اویس 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے117 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں،عتیق الرحمان نے 65 رنز اسکور کیے،حسن رضا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیِں۔ ملتان اسٹیڈیم پرلاہور بلوز نے اپنی پہلی اننگ میں 4 وکٹوں پر 117 رنز بنائے،محمد سلیم 66 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں، عمررفیق نے 22 اور عمران بٹ نے 16 زنر کے ساتھ مزاحمت کی، نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ قبل ازیں حیدرآباد  کی ٹیم 524 رنز بنانے میں کامیاب رہی،سعد خان 164 رنز کھے ساتھ دوبارہ وکٹ پر آئے اور 175 رنز پروکٹ گنوادی، جاوید علی 48 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، نثار احمد، عامر جمال،  ضنین شاہ اور قاسم اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر راولپنڈی نے 4 وکٹوں پر 277 رنز اسکور کیے، یاسرخان نے 104 رنز کی اننگ کھیلی،مبصر خان47 اورعاقب شاہ 43 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ قبل ازیں لارکانہ ریجن کی ٹیم اپنی  پہلی اننگ میں  160 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان زاہد محمود 44، غلام رضا اور شاہ زیب عزیز 28، 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کاشف علی نے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل