Loading
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آصف خان 40، علی شان شرفو 27، محمد زوہیب 23 اور راہول چوپڑا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہرشت کوشک 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، عبداللہ احمدزئی اور فرید احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کی۔ قائم مقام کپتان ابراہیم زدران 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 40، کریم جنت 28 اور محمد اسحاق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلبدین نائب اور عظمت اللہ عمرزئی بالترتیب 20 اور 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سمرنجیت سنگھ اور محمد فاروق نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا فائنل اتوار 7 ستمبر کو شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل