Loading
پاکستان کے اولمپئن باکسر بابر علی خان طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔اولمپئن بابر علی خان کی عمر 62 برس تھی۔ 5 اگست 1963 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر علی خان نے لاس اینجلس اولمپکس 1984 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ بابر علی خان بینٹم ویٹ کی کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔اولمپئن بابر علی خان نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا تھا۔ گردوں کے عارضے میں مبتلا اولمپئن بابر علی خان مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل